ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روس ہالینڈ کو کئی ملین یورو کا جرمانہ ادا کرے، عدالتی فیصلہ

روس ہالینڈ کو کئی ملین یورو کا جرمانہ ادا کرے، عدالتی فیصلہ

Thu, 20 Jul 2017 15:50:12    S.O. News Service

ماسکو،19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)روس کو گرین پیس کے جہاز آرکٹک سن رائز پر زبردستی قبضے کے جرم میں ہالینڈ کو تقریباً ساڑھ پانچ ملین یورو کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ بحری امور کی ایک بین الاقوامی عدالت کے مطابق تحفظ ماحول کی اس تنظیم کے جہاز کو قبضے میں لے کر عملے کو حراست میں رکھنا روس کا ایک غیر قانونی عمل تھا۔ روس اس عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔ آرکٹک سن رائز کو 2013ء میں بحیرہ منجمد شمالی میں تیل کی تلاش کے خلاف احتجاج کے دوران روسی حکام نے قبضے میں لے لیا تھا تاہم بعد میں زر ضمانت کے بدلے عملے کو رہا کر دیا گیا تھا۔


Share: